ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راکیش ٹکیت نے کہا آخری سانس تک لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے

راکیش ٹکیت نے کہا آخری سانس تک لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے

Sun, 07 Mar 2021 12:13:50    S.O. News Service

نئی دہلی،7؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں کے احتجاج کے آج یعنی 6 مارچ کو 100 مکمل ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر کسانوں نے کالے جھنڈے دکھانے اور کے ایم پی ایکسپریس وے کو جام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دریں اثنا کسان رہنما اور بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کاشتکاروں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زرعی قوانین کے خلاف حل نکلتے تک،آخری سانس تک جدوجہد جاری رہے گی اور ہم جیتیں گے۔ غازی پور بارڈر پر چل رہی کسانوں کی تحریک کا اہم چہرہ رہے راکیش ٹکیت نے ہفتے کی صبح ایک ٹویٹ میں لکھا کہ کسان تحریک کے 100 دن مکمل۔ آخری سانس تک جدوجہد کرتے رہیں گے،ہم لڑیں گے اور جیتیں گے۔

انہوں نے ان کسانوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جو زرعی قوانین کے خلاف ان کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے 100 دن مکمل ہوچکے ہیں۔ گذشتہ سال 26 نومبر سے ہزاروں کسان قومی دارالحکومت دہلی کی سرحدوں پر مختلف مقامات پر مظاہرے کررہے ہیں اور مرکزی حکومت سے زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔


Share: